پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

علیم ڈار ٹیسٹ میچز کی سینچری کرنے کے قریب پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن : پاکستان کے علیم ڈار کل اپنے کیرئیر کے سوویں ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، علیم ڈار سو میچوں میں امپائرنگ کرنیوالے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے امپائر ہوں گے۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلا جانے والا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پاکستانی امپائر علیم ڈار کیلئے نئی تاریخ رقم کرے گا۔ علیم ڈار ٹیسٹ میچز کی سینچری کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، علیم ڈار سو ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے تیسرے امپائر بن جائیں گے۔

علیم ڈار سے قبل اسٹیو بکنر اور روڈی کرٹزن سو سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ علیم ڈار نے دوہزار میں امپائرنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور وہ اب تک ننانوے ٹیسٹ میچوں، ایک سو اٹھتر ون ڈے اور پینتیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

اپنے درست فیصلوں کی وجہ سے دوہزار نو سے دوہزار گیارہ تک مسلسل تین سال علیم ڈار کو آئی سی سی کے بہترین امپائر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

صرف اتنا ہی نہیں دوہزار تیرہ میں انہیں پاکستان کے تیسرے بڑے قومی اعزاز ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں