تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

علیم ڈار نے وقار یونس کو کلین بولڈ کردیا

لاہور: امپائر علیم ڈار نے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے، اس دوران علیم ڈار اور وقار یونس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں نامور امپائر نے سابق فاسٹ بولر کو ہرادیا۔

قومی ٹیم کی پریکٹس کے دوران امپائر علیم ڈار اور بولنگ کوچ وقار یونس کے درمیان ’بول آؤٹ‘ کا مقابلہ ہوا جس میں ہدف اسٹمپس کو گرانا تھا۔

وقار یونس ہدف پر گیند نہ مار سکے اس کے مقابلے میں ڈومیسٹک کرکٹ میں صرف 11 وکٹیں حاصل کرنے والے علیم ڈار اپنے مقابل پر بازی لے گئے۔

بولنگ کوچ نے اس مقابلے میں 2 مرتبہ کوشش کی اور وہ ناکام رہے جبکہ علیم ڈار نشانہ لینے میں کامیاب رہے۔

علیم ڈار کی اس مقابلے میں کامیابی پر خوشی دیدنی تھی جس پر وقار یونس بھی انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کل سے لاہور میں شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی 13 اور تیسرا ٹی ٹوینٹی 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -