اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

عوام منتخب کریں ہم 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے، علیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ عوام عام انتخابات میں منتخب کریں ہم ان 300 یونٹ بجلی مفت میں فراہم کریں گے۔

علیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے حلقے میں دوستوں سے رابطہ شروع کیا ہے، عوام کی خدمت الیکشن جیتنے کیلیے نہیں کر رہے، فری ڈسپنسری چلا رہا ہوں، یہ وہی ڈسپنسریاں ہیں جو پورے ملک میں بنانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا بل ہے، لوگوں کے پاس بل ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں، ہماری حکومت واپڈا کو پیسے دے گی اور عوام کو بجلی مفت ملے گی، 300 یونٹ سے زائد بل والا اپنا بل خود ادا کرے گا۔

اس سے قبل حافظ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے ایسا ہی دعویٰ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو پیٹرول 140 روپے فی لیٹر ملے گا۔

علیم خان نے کہا تھا کہ 2018 میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے تھی اور آج 290 روپے ہے، بجلی کی قیمت فی یونٹ 11 روپے تھی اور آج 60 روپے ہے، چینی 52 روپے فی کلو تھی اور آج 225 روپے ہے، آٹا 37 روپے تھا اور آج 200 روپے فی کلو ہے۔

صدر آئی پی پی نے کہا تھا کہ یہ فرق 5 سال رہنے والے حکمرانوں نے کیا ہے، جن لوگوں نے مہنگائی کی ہے کیا ان کو ووٹ دینا چاہیے؟ جب یہ لوگ ووٹ مانگیں تو ان سے کہنا مہنگائی آپ نے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی مزدور کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار مقرر کرے گی، ہمارے دور میں 295 روپے والا پیٹرول 140 روپے میں ملے گا، غریبوں کیلیے نئی فیکٹریاں لگائی جائیں گی، ہنرمند نوجوان کو قرض دیا جائے گا تاکہ وہ اپنا کام کر سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں