اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دے دیا۔
علیمہ خان کو ایف آئی اے کی جانب سے سائبر کرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ انکوائری کا حکم دھمکیاں، انتشار اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ علیمہ خان 3 فروری 2024 کو صبح 11 بجے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہوں اور وضاحت دیں، اگر علیمہ خان پیش نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نہیں ہے۔