جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ایک ماہ پہلے ہی پتا تھا سزا سنائی جائے گی ، علیمہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ پہلے ہی پتا تھا سزا سنائی جائے گی بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت کو سزا پر تکلیف ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاوںڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے بعد ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اس نظام پر بہت دکھ ہوا، ایک ماہ سے پتا تھا سزا سنائی جائے گی لیکن بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت کو سزا پر تکلیف ہوئی۔

مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا آج جو ہوا تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے، سزا اس لیےدی گئی کہ یونیورسٹی بنائی کیوں، فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادرٹرسٹ احمقانہ کیس ہے، دعا کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو کل سزا ہوجائے اور کیس جیل سے نکل کر باہر آجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنی تاریخیں ڈالی ہیں ہم تو صرف تاریخیں بھگت رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کریڈٹ ملنا چاہیے سارے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ، کوئی پاس ہوگا کوئی فیل، اب بانی پی ٹی آئی نے سب کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں