اسلام آباد : بانی پی ٹی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ کو 2 سماعتوں میں ہی پھینک دینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فیصلہ سن کرہنس پڑے تھے اور کہا اچھا 14 سال سزا ہے اس سے زیادہ ہوجاتی، جس پر وکلا نے بتایا یہ زیادہ سے زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی پرتعلیم دینے کا خواب بانی کاجرم ہے، اتنا خراب فیصلہ ہے جب یہ ہائیکورٹ جائے گا تو دو سماعتوں میں ہی اسے باہر پھینک دینا چاہئے۔
مزید پڑھیں : ایک ماہ پہلے ہی پتا تھا سزا سنائی جائے گی ، علیمہ خان
عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے 23 تاریخ کو فیصلہ سنایا جائے، سزا میں کہا ہے القادر یونیورسٹی میں رشوت لی گئی لیکن 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے پاس ہے بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جج نے فلاحی ادارے کو حکومت کے حوالے کردیا، القادریونیورسٹی میں سیرت نبیﷺپڑھایا جارہا ہے۔