اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ دعا کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو کل سزا ہوجائے اور کیس جیل سے نکل کر باہر آجائے، یہ بانی کا نہیں عدلیہ کا امتحان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آبادہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادرٹرسٹ احمقانہ کیس ہے،دعاکرتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو کل سزا ہوجائے اور کیس جیل سے نکل کر باہر آجائے۔
علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ اتنی تاریخیں ڈالی ہیں ہم تو صرف تاریخیں بھگت رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کریڈٹ ملنا چاہیے سارے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ، کوئی پاس ہوگا کوئی فیل، اب بانی پی ٹی آئی نے سب کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔
انھوں نے سوال کیا کہ کیا بانی ڈیڑھ سال اسلئے جیل میں رہے کوئی آکر انہیں نکال دے، نوازشریف رحم کرے، بانی رحم کیلئے نہیں بیٹھے، وہ کیسز کا سامنا کرکے سرخرو ہونا چاہتے ہیں۔
عمران خان کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگربریت نہیں ہوتی تویہ پہلےدن فیصلہ سنا دیتے کیس میں تھاہی کچھ نہیں، پہلے 23 دسمبر کو فیصلہ دینا تھا پھر 6 جنوری اب 17جنوری تاریخ دی گئی۔