منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

احتجاج کے وقت حکومت نے کیا آفر دی تھی؟ علیمہ خان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا احتجاج کے وقت حکومت نے آفر دی کہ سنگجانی میں بیٹھ جاؤ 20 دن میں بانی کو چھوڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری پھر حاضری تھی،9 مئی پر چاہتے ہیں ٹرائل شروع کیا جائے، آئی او کے پاس شواہد نہیں۔

علیمہ خانم نے بتایا کہ احتجاج کے وقت حکومت نے آفر دی خدا کیلئے سنگجانی میں بیٹھ جاؤ وعدہ کرتے ہیں بیس دن میں بانی کو چھوڑ دیں گے،ان کا خیال تھا کہ اتنے زیادہ لوگ نہیں آئیں گے وہ اتنے لوگوں کو دیکھ کر گھبراگئے،انہوں نے بانی کو جیل میں خود یہ آفر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پہلی بار کہا ہے 9 مئی پر شامل تفتیش مکمل ہوگئی ، امید ہے ضمانت مل جائے گی۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے جج سے اپیل کی کیسزٹرائل میں لیکرآئیں، جب ٹرائل شروع ہوگا تو پراسیکیوشن کوشواہد دینا پڑیں گے، آپ 9 مئی کیس میں لوگوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 4 اکتوبر کو ہمیں اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا تھا، 5 اکتوبر کا کیس بھی ہم پر بنایا ہوا ہے، جج نے پوچھا آپ نے 5 اکتوبر کیس میں کیوں گرفتار کیا تو پراسیکیوشن کونہیں پتہ تھاکہ ہم پرالزام کیا ہے ، میں اورمیری بہن عظمیٰ اسلام آباد میں حراست میں تھیں، آج کل کیمروں کے سامنے سسٹم کھل رہا ہے۔

پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں