اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

اگر کوئی جرم کیا ہے تو جیل میں ڈال دیں، علیمہ خان کا عدالت میں بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالت کے روبرو بیان میں کہا کہ اگر کوئی جرم کیا ہے تو جیل میں ڈال دیں، پولیس جان بوجھ کر یہ سب کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں ضمانت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی تو عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت عمر ایوب ،اعظم سواتی ،اسد عمر ٫زین قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ ایک برس ہو گیا ہے، ابھی تک ضمانت کی توثیق نہیں ہوئی، اگر کوئی جرم کیا ہے تو جیل میں ڈال دیں، پولیس جان بوجھ کر یہ سب کر رہی ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے قرار دیا کہ عدالت کا کام کسی کو جیل میں ڈالنا نہیں ہے ، ایک سال بعد آپ کو اچانک پریشانی شروع ہو گئی۔

عدالت نےعلیمہ خانم کو مخاطب کیا اور ریمارکس دیئے کہ دوسری مرتبہ میرے سامنے پیش ہوئی ہیں، جس پر علیمہ خانم نے کہا کہ تفتیشی آفیسر کو تاخیر کرنے پر جیل میں ڈال دیں تو عدالت کا کہنا تھا کہ یہ آپ کہاں سےذہن میں لائیں کہ جیل میں ڈال دیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ جیل میں کسی کو تو جانا چاہیے ہماری ضمانت کی توثیق ہی کردیں، لگتا ہےہم تویہاں سےلاکی ڈگریاں لے کرجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں