بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

اڈیالہ کے گیٹ پر علیمہ خانم اور پی ٹی آئی وکیلوں میں جھگڑا

اشتہار

حیرت انگیز

اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم اور پی ٹی آئی وکیلوں میں جھگڑا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق علیمہ خانم اور نعیم پنجوتھا میں تلخ کلامی ہوئی، علیمہ خانم نے کہا کہ بدتمیزی نہ کریں، عمران خان سے صرف وہی ملاقات کرے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پٹیشن کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے۔

علیمہ خانم نے کہا کہ آپ بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن ہیں آپ کس سے ملتے ہیں، نعیم پنجوتھا نے جواب دیا کہ میں کسی سے نہیں ملا جس سے ملا ہوں آپ بتائیں۔

بعد میں صحافی کے جھگڑے کے سوال پر علیمہ خانم نے کہا کہ مجھے روزہ لگا ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں