اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مون سون بارشیں20 فیصد زیادہ ہونے کی پیش گوئی‌‌، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد : آزاد کشمیرمیں مون سون بارشیں20فیصدزیادہ ہونے کی پیش گوئی پر الرٹ جاری کردیا، جس میں متعلقہ محکموں کوہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرمیں مون سون بارشیں20فیصدزیادہ ہونےکی پیشگوئی کے پیش نظر ا سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سےالرٹ جاری کردیاگیا پے۔

الرٹ میں متعلقہ محکموں کوہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےتیاررہنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ،دریاؤں، ندی نالوں میں سیلاب کاخطرہ ہے۔

ایس ڈی ایم اےکی تمام متعلقہ محکموں کوکنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوکل پرسن تعینات کرکے متعلقہ محکمے ایس ڈی ایم اے کو فہرست بھجوائیں۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون میں 10 فیصدزیادہ بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ اور کشمیر میں مون سون کی بارشیں معمول سے بیس فیصد زائد ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جولائی تا ستمبر اب تک معمول کی بارشیں ایک سو چالیس ملی میٹر ریکارڈکی گئی ہیں، مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں