اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز، غیر ملکی کوچ الیکس پائیک کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز کے سلسلے میں غیر ملکی کوچ الیکس پائیک کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی کوششوں سے انڈر 15 فٹبالرز کو آگے بڑھنے کا موقع ملنے لگا ہے، سوئینڈن ٹاؤن فٹبال کلب کے کوچ الیکس پائیک انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز 21 تا 25 مارچ کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں منقعد کیے جا رہے ہیں، کمشنر کراچی نے بتایا کہ الیکس پائیک 300 بچوں کے فٹبال ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔

الیکس پائیک نے کراچی پہنچنے پر کہا کہ معاہدے کے بعد آخر کار اس پر عمل کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اور میں اسی لیے یہاں آیا ہوں، میں اقبال میمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا، میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں۔

ٹرائلز میں باصلاحیت بچوں کی ٹیم بنائی جائے گی، جن میں سے بہترین بچوں کو فٹبال کی ٹریننگ کے لیے انگلینڈ روانہ کیا جائے گا، بچوں کی تربیت کے تمام اخراجات سوئینڈن ٹاؤن فٹبال کلب برداشت کرے گا۔

کمشنر کراچی کے مطابق ایک ماہ قبل برطانیہ کے سوئینڈن ٹاؤن فٹبال کلب سے معاہدہ کیا گیا تھا، انھوں نے کہا میں سوئینڈن فٹبال کلب کا مشکور ہوں کہ معاہدے پر بڑی تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کراچی کے با صلاحیت بچے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور آگے بڑھ کر فٹبال میں اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں