اشتہار

الجزائر:‌ دوران نماز حملہ، امامِ مسجد شہید

اشتہار

حیرت انگیز

الجزائر میں شہری نے نامعلوم وجوہات کی بناء کر امام مسجد کو دوران نماز شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امام مسجد کے بہیمانہ قتل کا افسوس ناک واقعہ شمالی افریقی ملک الجزائر کے صوبہ تیزی وزو میں جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب بلال حمودی امام مسجد نماز پڑھا رہا تھا۔

مکیرہ علاقے میں واقع مسجد طارق بن زیاد میں بلال حمودی نامی پیش نماز رضاکارانہ طور پر امامت کی ذمے داری انجام دیتے تھے، امام مسجد پر عصر کی نماز پڑھانے کے دوران حملہ ہوا۔

- Advertisement -

جیسے ہی امام مسجد رکوع میں گئے ملزم نے بلال حمودی پر حملہ کرکے انہیں شہید کردیا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ ملزم ذہنی مریض ہے جو علاج کی غرض سے اسپتال بھی جاتا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں