منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

صنفی تنازع کے بعد ایمان نے ہراسانی کا مقدمہ دائر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

الجزائر کی ایمانی خلیف نے صنفی تنازع کے بعد ہراسانی کا مقدمہ دائر کر دیا۔

الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں کا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ کے فائنل مقابلے 66 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 سے شکست دی۔

ایمان خلیف کی فتح کے ساتھ ہی سیکڑوں شائقین الجیریا کا پرچم لہراتے اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئے اور جیت کا جشن منایا، ایمان خلیف اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی الجیرین خاتون ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ الجیرین باکسر ایمان خلیف اُس وقت خبروں میں آئیں جب پہلے راؤنڈ میں اُن کی حریف باکسر اٹلی کی اینجلا کیرینی نے مقابلے کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد اُن سے لڑنے سے انکار کردیا تھا۔

 جس کے بعد ایمان خلیف کی خواتین باکسنگ میں شرکت کی اہلیت پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے تھے جس کی بنیاد انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کا گزشتہ سال کا ایک متنازع فیصلہ تھا۔

آئی بی اے نے گزشتہ سال بعض ٹیسٹس کی بنیاد پر ایمان خلیف کو خواتین باکسنگ میں یہ کہہ کر شرکت سے روک دیا تھا کہ وہ بطور خاتون ایتھلیٹ شرکت کی اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ آئی او سی نے ایمان خلیف کی حمایت کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ وویمن باکسنگ میں لڑنے کی اہل ہیں۔

پیرس اولمپک گیمز میں صنفی تنازع کے مرکز میں رہنے والی الجزائر کی باکسر ایمانی خلیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے خلاف ہراساں کرنے کی قانونی شکایت درج کرائی ہے۔

گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون کے وکیل نے کہا کہ اس نے فرانس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ خلیف اور ایک اور طلائی تمغہ جیتنے والی، تائیوان کی لن یو-ٹنگ، صنفی شناخت کے حوالے سے ایک ہائی پروفائل تنازعہ کے مرکز میں رہے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کو ہوا دی ہے۔

عدالتی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے، فرانسیسی اخبار لی مونڈے نے رپورٹ کیا کہ باکسنگ چیمپئن نے آن لائن ہراساں کرنے سے نمٹنے کے قومی مرکز پیرس کی اصلاحی عدالت میں "X کے خلاف شکایت درج کروائی”۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں