پاکستان کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شاداب خان نے اہلیہ کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ ان کا نکاح ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا۔
اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کا خبر دیتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ الحمدللہ آج میرا نکاح تھا یہ میری زندگی کا بڑا دن اور نئے باب کا آغاز ہے۔
Alhamdulilah today was my Nikkah. It is a big day in my life and start of a new chapter. Please respect my choices and those my my wife’s and our families. Prayers and love for all pic.twitter.com/in7M7jIrRE
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 23, 2023
شاداب خان نے لکھا کہ میں اپنےمینٹور ثقلین بھائی کی فیملی کاحصہ بن رہا ہوں جب کرکٹ کھیلناشروع کی تو نجی زندگی الگ رکھنا چاہتا تھا میری اہلیہ بھی یہی چاہتی ہیں کہ نجی زندگی الگ ہی ہو۔
انہوں نے لکھا کہ سب سے گزارش ہے میری اہلیہ اور فیملی کے فیصلے کا احترام کریں اگر سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو اکاؤنٹ نمبر دے دوں گا!