اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس مسلسل دوسرے ماہ بھی سرپلس ہوگیا، الحمداللہ پاکستان بدل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اگست 2020میں297 ملین ڈالر اور جولائی 2020 میں 508 ملین ڈالر رہا۔
الحمدللہ
بدل رہا ہے پاکستان
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس مسلسل دوسرے ماہ سرپلساگست 2020 میں297 ملین ڈالر
جولائی 2020 میں 508 ملین ڈالرمشکل حکومتی فیصلوں کے بعد اکانومی اسٹین ایبل گروتھ کی جانب گامزن
تارکین وطن کی طرف سے بھیجی گئی رقوم میں اضافہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 23, 2020
انہوں نے کہا کہ حکومتی مشکل فیصلوں کے بعد اکانومی اسٹین ایبل گروتھ کی جانب گامزن ہے، تارکین وطن کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں اضافہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔
حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے ثمرات، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آگیا، جولائی اور اگست2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 80 کروڑ 50لاکھ ڈالرز ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جولائی اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1ارب 21کروڑ ڈالرز تھا جبکہ اگست میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔