تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

علی عباس کی ’کلاس‘ کون لیتا ہے؟ اداکار نے بتادیا

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ بچوں کی پڑھائی کے معاملے پر اہلیہ میری کلاس لیتی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’میرے اپنے‘ کی پہلی قسط آج نشر کی گئی جس میں اداکار علی عباس، حاجرہ یامین، زویا ناصر، آغا مصطفیٰ حسن، وسیم عباس زینب شبیر، عنایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’میرے اپنے‘ کی کاسٹ نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ سیٹ سے گھر بھاگنے کی جلدی کسے ہوتی ہے جس پر حاجرہ یامین اور علی عباس نے کہا کہ ہمیں جلدی ہوتی ہے۔

حاجرہ یامین کے ساتھ بیٹھی اداکارہ زینب شبیر نے بتایا کہ ’حاجرہ کے پاس دو پیاری بلیاں ہیں جن کے پاس بھاگنے کی انہیں بہت جلدی ہوتی ہے۔‘

اداکار علی عباس نے کہا کہ ’گھر بھاگنے کی جلدی مجھے بھی ہوتی ہے، میں دس بجے کے بعد ہر کسی سے کہتا ہوں کہ میرا مینٹل بلاک لگ چکا ہے، گھر جاکر کھانا کھاتا ہوں اور خواہش ہوتی ہے کہ بچے اٹھے ہوئے ہوں۔‘

علی عباس کا کہنا تھا کہ ’میرے بچے میری طرح ہی ہیں انہیں سلانے کے لیے بھی بڑا وقت اور محنت درکار ہوتی ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ بچے اٹھے ہوں تاکہ ان کے ساتھ گفتگو کرسکوں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’اہلیہ بچوں کی جتنی اچھی تربیت کررہی ہیں میں اتنی ہی بری ٹریننگ کررہا ہوں، بچوں کی کلاسز چھڑوا دیتا ہوں، اسکول سے چھٹی کروالیتا ہوں اس معاملے پر اہلیہ کافی میری کلاس بھی لیتی ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -