تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’عمران خان کے ساتھ ہوں کیونکہ میں غلام نہیں بن سکتا‘

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے وزیراعظم کے حق میں بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی اداکاروں شان شاہد، مایا علی، ہارون شاہد، عمران عباس، حنا خواجہ سائرہ یوسف کے بعد اب اداکار علی عباس نے بھی عمران خان کی حمایت میں بیان دے دیا۔

اداکار علی عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپوزیشن کے خلاف عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب سب گندے انڈے ایک طرف اکٹھے ہوگئے ہیں تو اچھی قوم کو کیا کرنا چاہیے؟

علی عباس نے لکھا کہ اگر اس بار ان گندے انڈوں کو نہ توڑا تو شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں عمران خان کے ساتھ ہوں کیونکہ میں غلام نہیں بن سکتا، قوم سے اپیل ہے کہ آپ بھی ذہنی غلامی سے نکلیں۔‘

اداکار بلال قریشی اور اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر عمران خان کی حمایت میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ’ ہم پاکستان اور عمران خان کے لیے لڑیں گے‘۔

واضح رہے کہ اداکار علی عباس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، عتیقہ اوڈھو، کنول خان، اریبہ حبیب ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -