ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

اتنا مجبور نہ کرو کہ پھر آپ برداشت نہ کرسکو، وزیراعلیٰ کے پی نے حکومت کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو خبردار کیا کہ اتنا مجبور نہ کروکہ پھرآپ برداشت نہ کرسکو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور  نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کےحکم کے پابندہیں، بانی کےحکم پرآگےبڑھنےاورایک قدم پیچھے ہٹنے کو بھی تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےثابت کردیاکہ وہ قوم کیلئےسوچتاہے ، بانی پی ٹی آئی نےکہارک جاؤہم رک گئے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کےآئین اورقانون کوباربارتوڑرہےہیں، ہمیں مجبورنہ کرواس حدتک جائیں کہ آپ برداشت نہ کرسکو۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کے وژن اورسوچ کی وجہ سے آپ ایوانوں میں بیٹھےہو، ورنہ ہم آپ کا وہ حشر کرتے کہ دنیا یاد رکھتی، ہر بندے کو پتا یہ صرف پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں