بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

علی امین گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے، چیف جسٹس یا رجسٹرا رسپریم کورٹ سے رجوع کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کردی۔

علی امین گنڈاپورسپریم کورٹ میں جسٹس منصورعلی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواشاہ فیصل بھی پیش ہوئے ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے، کے پی کا بجٹ سیشن چل رہا ہے، عمران خان سےملاقات کی درخواست ارجنٹ سنی جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے جوڈیشل سائیڈپر ہم کچھ نہیں کر سکتے، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایاہے، چیف جسٹس یا رجسٹرارسپریم کورٹ سےرجوع کریں۔

جسٹس منصور کا کہنا تھا کہ یہی بہترین طریقہ ہےآپ کاوقت بچے گا، چیف جسٹس پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور روسٹرم پر آئے اور بتایا کہ بجٹ منظوری کا پروسس اسمبلی میں چل رہا ہے، پارٹی سربراہ کاایک ویژن ہوتا ہے، بار بار درخواست کےباوجود بانی سےملاقات نہیں کرائی گئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی بجٹ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا تھا، خط پرچیف جسٹس نے بڑے اچھے ریمارکس دیے تھے۔

خط کیساتھ بانی پی ٹی آئی نے ثبوت بھی لگائے تھے تاہم بانی پی ٹی آئی کےخط پر کوئی عمل نہیں ہوا، جس پر جسٹس منصور نے کہا کہ چیف جسٹس لاہورمیں ہیں ان سےرجوع کریں۔

وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آپ کاآشیرباد چاہتے ہیں،آپ معاملہ چیف جسٹس کوبجھوا سکتے، جس پر جسٹس منصور نے ریمارکس دیے بہتر یہ ہےرجسٹرار یا چیف جسٹس سے رجوع کرہیں،جسٹس منصو

جسٹس منصور علی شاہ نے معاملہ سننے سے معذرت کرلی اور کہا آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے، چیف جسٹس یا رجسٹرا رسپریم کورٹ سے رجوع کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں