اشتہار

عمران خان پہلی بار اسمبلی کو بغیر ڈیزل کے چلا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پہلی بار اسمبلی کو کسی بلیک میلنگ اور بغیر ڈیزل کے چلارہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی پر اپنے در عمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان اس سے پہلے بھی پی ٹی سی ایل میں بغیر میرٹ بھرتی ہوئے تھے۔

علی امین گنڈا نے کہا  کہ فضل الرحمان نے بینظیر بھٹو کی حکومت آنے پر کہا تھا کہ عورت کی حکمرانی حرام ہے پھر بعد میں محترمہ بینظیر بھٹو سے ڈیزل پرمٹ لینے کے بعد اسی حکومت کی حمایت شروع کردی تھی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ مولانا خود بھی نواز شریف کو چور اور ڈاکو کہہ کر پکارتے رہے اور پھر مولانا بعد میں کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ لے کر حکومت کا حصہ بن گئے، عمران خان پہلی بار اسمبلی کو کسی بلیک میلنگ اور بغیر ڈیزل کے چلارہے ہیں۔

اس حوالے سے سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی کوئی جرم نہیں، ضیاالرحمان کی بطور ڈی سی غربی تعیناتی خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں : علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا چیلنج

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ضیاالرحمان کا مولانا فضل رحمان کا بھائی ہونا کوئی جرم تو نہیں، ضیاالرحمان کی تعیناتی خلاف قانون ہے نہ ہی احکامات کی خلاف ورزی، آئین کے مطابق ہر افسرکو ملک کے کسی بھی کونے میں تعینات کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں