بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

بیلف رپورٹ میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلیے مہلت کی استدعا کی گئی۔ سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر غیر حاضر رہے جبکہ علی امین گنڈاپور کے وکیل عدالت پیش ہوئے۔

- Advertisement -

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے 5 اکتوبر کو غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ عدالت کہا تھا کہ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیر اعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے، ان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کی تھی۔

یاد رہے کہ جج شائستہ کنڈی نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس سننے سے معذرت کر لی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں