ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقامات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دارالحکومت اسلام آباد اور صوبے پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف 65 کے قریب مقدمات درج ہیں جن میں سے اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 میں درج ہیں۔ مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں کی دفعات شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق فیصل آباد میں 4، اٹک میں 3 اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے، اسلام آباد کے 15 تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے، راولپنڈی کے 11 تھانوں میں 16 مقدمات درج ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی شروع کرنے کیلئے بانی کے حکم کا انتظار ہے، علی امین گنڈاپور

24 نومبر کے احتجاج کے خلاف عمران خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف راولپنڈی میں 2 درج مقدمات ہیں، پچھتر ملزمان میں علیمہ خان، عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر اور عارف علوی بھی نامزد ہیں۔

7 دسمبر کو انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے شبلی فراز، شہریار آفریدی، زین قریشی، کنول شوزب، طاہر صادق اور تیمور مسعود ملک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی تھی کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 10 دسمبر کو پیش کیا جائے۔

ادھر، جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیل ٹرائل کیلیے پیش نہ ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے عالیہ حمزہاور طیبہ راجہ سمیت 11 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اے ٹی سی لاہور نے ملزمان کو 19 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں