جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مذاکرات بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے شروع ہوں گے، علی امین گنڈاپور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بانی کو رہا کروانے سمیت تمام مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نعرہ ’اب نہیں تو کب ہم نہیں تو کون‘ کو ثابت کرنے کا وقت آ چکا ہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے یا انصاف لیں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عطا اللہ تارڑ کا عمران خان کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان

انہوں نے کہا کہ بانی ہماری اور ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم ان کو مایوس نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بڑھتا ہے۔

دوسری جانب، سینئر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آیا ہے لہٰذا امید ہے اب جلد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو جائے گی۔

علی محمد خان نے کہا کہ آج کے فیصلے سے جھوٹ کا پلندہ نیست و نابود ہوگیا ہے، گزشتہ ہفتے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل مکمل ہوا تھا، آج بانی کو ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس سب سے بڑا تھا جس میں بانی پی ٹی آئی گرفتار تھے، کیس میں رہائی ملنا بہت بڑی کامیابی ہے لیگل ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور مسائل کو حل کرے۔

Comments

اہم ترین

ضیاء الحق
ضیاء الحق
ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں