اسلام آباد : وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کے دل جیت لیے، وزیراعظم کے خطاب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں اضافہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کوجنرل اسمبلی سے خطاب پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ وہ ایک حقیقی اسٹیٹس مین ہیں۔
، علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان نےنہ صرف خطے، بلکہ دنیاکودرپیش چیلنجز کا احاطہ کیا جبکہ اسلاموفوبیا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے بھارتی سفاکیت اور بھارت میں مسلمانوں پرمظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، وزیراعظم کے خطاب سےمسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں اضافہ ہو گا۔