پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے افغانوں کو بے دخل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے شہریت دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے افغانوں کو بےدخل کرنے کی مخالفت کر دی اور کہا ہمارے حکمران تو امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کی شہریت لینا چاہتے ہیں، افغان باشندوں کو شہریت دینے میں کیا حرج ہے؟
علی امین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، موجودہ حکومت کی نااہلی سے صورتحال خراب ہوئی، ماضی میں قبائلی اضلاع میں آپریشن کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کا دوسرا بڑا مسئلہ امن و امن و دہشت گردی کا ہے، یہ حالات خراب کیوں ہوئے، بانی کی دور میں یہ حالت ٹھیک ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سال کے دوران پولیس کے لیے جو اسلحہ خریدا گیا وہ ان کو دیا ہی نہیں گیا، پشاور سمیت چار اضلاع میں سیف سٹی پر دو ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔