اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن اپنی اصلاح کرے اور انتخابی نتائج درست کرے، علی امین گنڈاپور

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد امیدوار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی اصلاح کرے اور انتخابی نتائج درست کرے۔

مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے ضمیر کی آواز پر انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف کر لیا اب بھی دیر نہیں ہوئی، جرم میں شریک باقی آر اوز بھی حق اور سچ کا ساتھ دیں۔

متعلقہ: اداروں کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور

- Advertisement -

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا اعتراف ثبوت ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اب عوام کے ووٹ کے تحفظ کی ذمہ داری ہم پر ہے، الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں اپنا رویہ ٹھیک کرو، گزشتہ دو سال جو کچھ ہوا عوام نے ملک کیلیے برداشت کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں، وہ جماعت حکومت بنائے جس کو ووٹ ملا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس بات پر فخر ہے کہ میں کارکن ہوں اور کارکن کی طرح رہوں گا، وعدہ کرتا ہوں ملک ترقی کرے گا اور یہ صوبہ ترقی کرے گا۔

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو اپنی اصلاح نہیں کرے گا وہ قانون کے مطابق سزا کیلیے تیار رہے، کوئی یہ نہ سمجھے کسی کو سزا دے کر ہمارے دل کو تسکین پہنچے گی، ہمیں سزا دینی پڑے گی تاکہ ایک مثال قائم ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سزا دینی پڑے گی تاکہ کوئی کسی کی ماں اور بہن کے ساتھ وہ نہ کرے جو ہمارا دل نہیں مانتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں