جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

جو بھی باجوہ بنے گا میں اسے غدار کہوں گا، علی امین گنڈاپور

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جو بھی قمر جاوید باجوہ بنے گا میں اسے غدار کہوں گا۔

جلسے سے خطاب میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ حقیقی آزادی کو دبا لیں گے ان کیلیے پیغام ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک آواز دے گا تو تمہاری نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئیں توڑنے والے کو پھانسی پر لٹکا کر عبرت کا نشان بنائیں گے، ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے درمیان مت آؤ، صرف ایک کال کا انتظار ہے سب سے آگے میں ہوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک سن لو اگر جھوٹی گواہی دی تو خیبر پختونخوا نہیں آ سکو گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہم سب بانی پی ٹی آئی کے نظریہ کے پیچھے ہیں، بانی پی ٹی آئی پارٹی کے چیئرمین نہیں بلکہ ایک نظریہ ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہو اسی لیے وہ جیل میں ہیں، وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے۔

جلسے سے محمود اچکزئی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا وطن ہے علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر اختیار ملا ہے، خیبر پختونخوا میں زمانوں سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیلائی گئیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے، مانسہرہ کی عوام اس بجلی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بجٹ میں اتنے ٹیکس لگائے ہیں اس کو بھی مسترد کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کیلیے جیل میں ہیں، کل ہم نے اس لیے جلسہ رکھا ہے آپ سب نے آنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں