جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

میں کسی بھی وقت اسمبلی کو تحلیل کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور کا حکومت کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی وقت اسمبلی کو تحلیل کرسکتا ہوں ، یہ میرا اختیارہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بجٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوناہےلیکن بانی سےملاقات نہیں کرائی گئی، ارکان پارلیمنٹ کو کہتا ہوں اسمبلی میں جاکر ووٹنگ نہیں کرنی، ہم بجٹ پاس نہیں کرتے تو یہ فنانشل ایمرجنسی کی بنیاد پر ٹیک اوور کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ان کی فنانشل ایمرجنسی کی بنیاد پر صوبے کواوورٹیک کرنے کی سازش ہے، پہلے دن سے ہی یہ نظام کے پی حکومت کو ختم کرنےکیلئےسازشیں کررہاہے، بجٹ کا اجلاس بلانا گورنر کا آئینی طور پر فرض ہے۔

علی امین نے کہا کہ گورنر کے پی نے بجٹ اجلاس نہیں بلایا، سازش یہاں سے شروع ہوئی، ہم نے بجٹ بانی کے پاس پیش کیا تاکہ ان کا اِن پٹ اس میں آئے، بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا رائے دینا سیاسی حق ہے۔

مزید پڑھیں : بڑی سیاسی تحریک کیلیے کارکنان کو متحرک کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

ان کا کہنا تھا کہ ہر فورم پر ہم نے کہا کہ بجٹ بانی کوپیش کریں گےاوران کےاحکامات پرچلیں گے، احکامات یہ ہیں کہ پاس کرنے سے پہلے بجٹ بانی کے سامنے لایا جائے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے وفاقی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا آپ ہمیں قانونی طور پر ڈسکوالیفائی نہیں کرسکتے، میں کسی بھی وقت اسمبلی کو تحلیل کرسکتا ہوں یہ میرا اختیار ہے، اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

انھوں نے کہا کہ ارکنان تیار رہیں ،ا ن کی سازشوں کومیں کامیاب نہیں ہونے دوں گا، ان کی سازش سے پہلے جو ہم کریں گے ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، ہم اپنے آئینی حق کے لیے بھرپور طریقے سے نکلیں گے، ایسی تحریک چلائیں گے جس کے بعد یہ نظام نہیں چل سکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں