اشتہار

مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مودی اوراسلام آباد پر مولانا چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو استعمال کرکےسیاست بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمن کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، فاٹا جب زنجیروں میں تھا تو مولانا فضل الرحمن کیوں خاموش تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں مودی اوراسلام آباد پرمولانا چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا صاحب کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والی قوتوں کی مدد کرنا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا صاحب جس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اس سے صرف مودی کو فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مدرسے کے بچوں کو ڈنڈوں کے ساتھ آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، بچوں کو اشتعال دلانے سے انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر کسی کو نہیں روک رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں