منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’ہمیشہ کیلیے آپ کے ساتھ ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ علی انصاری نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ و اداکارہ صبور علی کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار علی انصاری نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ و اداکارہ صبور علی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں جوڑے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی نے نیلے رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے کہ جبکہ علی انصاری کریم رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

- Advertisement -

علی انصاری نے اس موقع پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔

اداکار نے اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، یقین نہیں آتا کہ ابھی ایک سال ہوا ہے، ایسا لگتا ہے کہ میں ہمیشہ کے لیے آپ کے ساتھ ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے مستقل بنیادوں پر آپ سے خوبصورت چیزیں سیکھی ہیں، آپ پر مجھے فخر ہے، آپ کے ساتھ دنیا تلاش کرنے کا منتظر ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

واضح رہے کہ علی انصاری اور صبور علی گزشتہ برس 7 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ صبور علی، اداکارہ سجل علی کی بہن ہیں جبکہ علی انصاری کی بہن مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں