تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نور جہاں سے متعلق بیان، علی عظمت نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت نے ملکہ ترنم نور جہاں سے متعلق دئیے گئے اپنے بیان پر خاموشی توڑ دی۔

گلوکار علی عظمت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں میرا نور جہاں سے مقابلہ کیا جارہا ہے، جس نے بھی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے پوری نہیں کی بلکہ ایڈیٹ کرکے کی گئی ہے۔

علی عظمت نے کہا کہ احمد علی بٹ اور حنا درانی میری فیملی ہیں میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کی عزت بھی کرتا ہوں ناصرف یہ بلکہ ان سے زیادہ میں میڈم نور جہاں سے پیار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نور جہاں کے حوالے سے جو میں نے بات کی ہے وہ بات بالکل سچ ہے، میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی ہے اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا اس وقت نور جہاں کی پریزنٹیشن اچھی نہیں تھی ہمیں دیکھنے کو جو ملتا تھا اس حوالے سے اپنی رائے دی تھی۔

گلوکار نے مزید کہا کہ میوزک ہمارے ہاں جتنا بھی آیا ہے وہ مغربی کلچر کا حصہ ہے، مگر پی ٹی وی پر نور جہاں کو جیسے دکھایا جاتا وہ بالکل اچھا نہیں لگتا تھا، مگر بعد میں جب ہم بڑے ہوئے تو ہمیں نورجہاں سے زیادہ پسند ہی کوئی نہیں تھا، اس حوالے سے مختلف فنکار بھی گواہی دیں گے کہ ہم نور جہاں اور ان کی گائیکی کو بہت پسند کرتے تھے۔

دوران شو علی عظمت نے برسوں سے تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے جھمکے اور بُندے پہن کر اور اضافی میک اپ کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چِڑ ہوتی تھی۔

علی عظمت کا کہنا تھا کہ نور جہاں اس وقت بڑھاپے میں تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ انہیں دیکھنا ہمارے لیے ضروری نہیں ہے۔

واضح رہے کہ علی عظمت نے ایک ٹاک شو میں ملکۂ ترنم کی ظاہری شکل کے بارے میں نازیبا ریمارکس دیے تھے۔

Comments

- Advertisement -