بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘علی گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان اعتراف جرم ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ہےکہ کرپشن اورلالچ دینا ‏مجرمانہ فعل ہے، علی حیدرگیلانی کی ویڈیو اور مریم نوازکابیان اعتراف جرم ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ الیکشن ‏کمیشن نےسپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کی، سپریم کورٹ کی رائےآئی جس پرالیکشن ‏کمیشن کوعمل کرناچاہیےتھا۔

فیصل جاوید نے کہ اکہ الیکشن ایکٹ میں لکھاہواہےکسی ممبرکوکسی قسم کالالچ نہیں دیاجاسکتا ‏الیکشن ایکٹ میں ہےکسی رکن کی خریدوفروخت نہیں کی جاسکتی، الیکشن کمیشن کی صوابدید ‏ہےجس طرح چاہےبیلٹ پیپر چھپوائے ہم التجاکررہےہیں الیکشن ایکٹ میں جوچیزیں ہیں اس پرعمل ‏کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتےہیں ہرجگہ پرالیکشن اوپن ہونےچاہئیں، زیادہ دورکی بات نہیں حال ہی ‏میں اوپن بیلٹ بل لائے تھے ہم جب بھی عوامی مفادکابل لاتےہیں اپوزیشن مخالفت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بھاگ رہی ہےعوام دیکھ رہےہیں، اوپن بیلٹ پرعدم اعتمادووٹ ہوگاسب ‏حقیقت سامنےآجائےگی، پی ڈی ایم آئےعدم اعتمادووٹنگ میں حصہ لےسب سامنے آ جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں