جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ہرجانہ کیس، علی ظفر کی عدالت سے جلد فیصلہ سنانے کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستانی گلوکار علی ظفر نے عدالت سے ہرجانہ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی استدعا کردی جبکہ  اُن کے وکیل نے  علی گل پیر کی جانب سے جمع کرایے گیے میڈیکل سرٹیفیکٹ کو جعلی قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں  علی گل پیر کی جانب جمع کرائے گیے جھوٹا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے خلاف دائر علی ظفر کی درخواست  پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اداکار و گلوکار علی ظفر کو طلب کیا۔

علی ظفر کے وکیل نے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علی گل پیر نے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کر کے حاضری سے استثنی لیا جبکہ وہ بالکل صحت مند ہیں لہذا عدالت فوجداری کارروائی عمل میں لائے۔

 عدالت نے علی ظفر کو پیش ہونے کی ہدایت کی جس پر وہ ایک گھنٹے میں پیش ہو کیے اور جج کے روبرو پیش ہوکر بیان دیا کہ عدالت نے بلایا تو میں فورا پیش ہوا جبکہ ملزمان تین سال سے پیش نہیں ہو رہے۔

مزید پڑھیں: علی ظفر ہرجانہ کیس، میشا شفیع کی والدہ اور شوہر بھی طلب

علی ظفر نے استدعا کی کہ کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے، انصاف ملنے کے بعد میری زندگی پُرسکون ہوجائے گی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا ۔

عدالت میں سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف مہم چلانے پر میشا شفیع اور علی گل پیر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس زیر سماعت ہے ۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں