پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے، ووٹ مانگنے کے لیے حکومتی ارکان کے پاس ہی جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی حیدر گیلانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا پہلا الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں، ویڈیو میری ہی ہے لیکن میں دوستوں سے گفتگو کررہا ہوں، ہمارے ممبران تو ہمیں ہی ووٹ دیں گے، حکومتی ارکان سے ہی ووٹ مانگیں گے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست تھے جنہوں نے مجھے بلایا ان سے ملاقات کے لیے گیا تھا، دوبارہ ملاقات کے لیے بلائیں گے تو دوبارہ بھی جاؤں گا، امیدوار کا بیٹا ہوں ووٹ مانگنا میرا حق ہے، ووٹ مانگنے ابھی پریس کانفرنس کے بعد دوبارہ جاؤں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ضمیر کا ووٹ مانگنا ہے اور ہمیشہ ضمیر کا ہی ووٹ مانگتے ہیں، ایک دو نہیں زیادہ لوگ تھے جو ابھی نہیں بتا سکتا، پی ٹی آئی کے دوست تھے جو کہہ رہے تھے ہم حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، میں نے کہا آپ ووٹ ضائع کردیں نہ ہمیں جائے گا نہ انہیں جائے گا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ دوستوں نے کہا پارٹی ووٹ پر نشان لگا کر دے تو پھر کیا کریں گے، میں نے کہا آپ یوسف رضا گیلانی پر بھی نشان لگا کر ووٹ ضائع کردینا، ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتایا میں نے کون سا غلط کام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں