تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لاہور: 3 سال کیسے گزرے، طویل کہانی ہے، علی حیدر گیلانی

لاہور: علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال کیسے گزرے یہ ایک طویل کہانی ہے۔ اس سے قبل ان کے والد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ حیدر گیلانی کارروائی کے دوران محض اتفاق سے بازیاب ہوئے۔ یہ کارروائی ایک ہائی ویلیو القاعدہ ٹارگٹ کے لیے کی جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں علی حیدر گیلانی نے اپنی بازیابی کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی رہائی کے لیے دعا کرنے والے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ داڑھی کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں طالبان کی قید میں جانے سے پہلے بھی اللہ کے قریب تھا اور اب بھی ہوں۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بیٹے کی بازیابی پر صدر ممنون حسین سمیت کئی رہنماؤں نے فون کر کے مبارکباد دی جبکہ کئی گھر پر بھی آئے۔

یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ حیدر گیلانی کی بازیابی محض اتفاق تھا۔ یہ کارروائی خاص طور پر ان کے لیے نہیں کی جارہی تھی بلکہ ایک ہائی ویلیو القاعدہ ٹارگٹ کے لیے کی جارہی تھی جس کے دوران اتفاقاً حیدر گیلانی بازیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حیدر گیلانی کی یادداشت بالکل ٹھیک ہے۔ وہ دوران قید نوٹس لکھتے رہے ہیں اور اب وہ اپنے تجربات و احساسات پر مشتمل کتاب لکھیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کا اجلاس کل بلاول ہاؤس میں ہوگا۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہونے کے باوجود مجھے عدالتوں کے چکر لگوائے گئے اور بالآخر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 19 مئی کو بھی پیشی کے لیے کراچی جاؤں گا۔

Comments

- Advertisement -