12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

آصف زرداری خود سہارے سے اسمبلی آتے ہیں، قرارداد کیا لائیں گے، علی زیدی کا ردِ عمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری خود سہارے سے اسمبلی آتے ہیں حکومت کے خلاف قرارداد کیا لائیں گے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ پالیسیوں کے اختلاف پر آصف زرداری کے بیان سے مری ڈیکلریشن کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔

[bs-quote quote=” ایان علی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی سامنے لائی جائیں: علی زیدی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

خیال رہے کہ اعلانِ مری کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کو بحال کرنا تھا جس سے بعد میں رو گردانی کی گئی۔

علی زیدی نے مزید کہ احتساب کے خوف سے آصف زرداری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پہلے ایان علی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی سامنے لائی جائیں، انور مجید اور دیگر لوگ طوطے کی طرح بول رہے ہیں۔

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ کہاں گئیں اینٹ سے اینٹ بجانے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں؟ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما انتخابات سے قبل دعویٰ کرتے تھے کہ آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  میں این آر او کا کبھی بینفشری نہیں رہا، آصف زرداری


خیال رہے کہ آج پیپلز پارٹی کے رہنما نے تحریکِ انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کم وقت میں ہی سامنے آ گئی ہے، یہ حکومت چل نہیں سکتی، ملک بھی چلانے کی اہل نہیں، سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہو کر قرار داد لانا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں