اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

علی جہانگیر صدیقی اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے علی جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کردیا، وزارت خارجہ نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کو وزیر اعظم نے اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کردیا اس حوالے سے وزارت خارجہ نے علی جہانگیر صدیقی کی بطوراعزازی سفیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی آج ہی جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل گزشتہ مئی میں امریکہ کیلئے سفیر نامزد کیے گئے علی جہانگیر صدیقی نے اپنا عہدہ حکومتی احکامات پر دسمبر میں چھوڑ دیا تھا جس کے بعد نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں