پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

کراچی میں اموات : ‘سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں اموات پر کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی تقریر نہیں اقبال جرم تھا، آپ کو کراچی کا بڑا درد ہے لیکن کراچی کو پانی نہیں دے سکتے، بتائیں حب کینال کا پروجیکٹ 10سال سے کیوں مکمل نہیں ہوا۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کراچی والوں کو بتادیا ہم صرف لالی پاپ دے رے ہیں، شہر قائد میں پانی ،بجلی ، گیس دیگر ضروریات زندگی ناپید ہوگئی ہیں، حیسکو اور سیپکو نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، کہتے ہیں وفاق فنڈ دے گا تو کے فور مکمل کریں گے آپ نےکیا کیا؟

- Advertisement -

کراچی میں اموات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ شدید گرمی میں کراچی میں اموات ہورہی ہیں، ہیٹ ویو میں شہریوں کے پاس نہ پانی ہے نہ بجلی، گھروں میں پانی نہیں آتا لیکن ٹینکروں میں پانی مل رہا ہے، پانی کے نظام کو سندھ حکومت کو ٹھیک کرنا ہوگا، جو کام صوبے کی حکومت نے کرنا ہے اس میں کیا رکاوٹ ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک قاتل الیکٹرک بن چکی ہے، کے الیکٹرک کا مقدمہ ایم کیوایم لڑتی رہے گی۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا اموات پر کے الیکٹرک کے سی ای او کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے، کے الیکٹرک کے سی ای او کو 3گھنٹے جیل میں رکھا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جو صوبہ سب سے زیادہ گیس دیتا ہے وہاں گرمی میں بھی گیس نہیں، ان مسائل پر ایم کیوایم خاموش نہیں بیٹھےگی شہری سندھ کا مقدمہ لڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں