تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق حکمرانوں نے دورہ امریکا پر لاکھوں، عمران خان نے صرف 67 ہزار ڈالر خرچ کیے: علی محمد خان

اسلام آباد: وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم کے بیرونی دوروں کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں کی طرح دورہ امریکا پر لاکھوں ڈالر کے بجائے عمران خان نے صرف 67 ہزار ڈالر خرچ کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم عمران خان، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی اور سابق صدر آصف زرداری کے بیرونی دوروں کا موازنہ پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم سے خرچے کا حساب پوچھتے ہو تو سن لو، وزیر اعظم کے لیے 474 ملین رکھے گئے تھے جس میں سے 137 ملین روپے بچا لیے گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرح عمران خان نے ضمنی گرانٹس نہیں مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری نے امریکا کا دورہ 7 لاکھ ڈالر میں کیا، نواز شریف نے 5 لاکھ 49 ہزار جبکہ عمران خان نے صرف 67 ہزار ڈالر خرچ کیے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اقوام متحدہ کا دورہ کیا تو 13 لاکھ ڈالر خرچ کیے، نواز شریف نے اقوام متحدہ کے دورے پر 11 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔ عمران خان نے دورہ اقوام متحدہ پر صرف 1 لاکھ 62 ہزار ڈالر خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے دورہ ڈیوس میں 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ کیے، شاہد خاقان عباسی نے 5 لاکھ ڈالر خرچ کیے، نواز شریف نے ڈیوس میں 7 لاکھ ڈالر خرچ کیے اور ایک لفظ نہ بول سکے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تو وہ تھے کہ سوئس بینکوں کو خط نہ لکھنے دیا، زرداری نے اپنا وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی قربان کردیا۔ سابق وزیر اسحٰق ڈار اور سلمان شہباز فرار ہیں۔ سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو واپس آئیں عدالتوں کا سامنا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں 110 شوگر ملیں بنتی رہیں، اسٹیل ملز پر ڈاکے پڑتے رہے۔ عمران خان کا کوئی بزنس نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -