ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

’والدہ نےکہا بیٹا اپنے لیڈر کیساتھ کھڑے رہنا‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کیا علی محمدخان غدار اور دہشت گرد ہے انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو بہت دکھ ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ذات سے زیادہ پاکستان عزیز ہے عدالت نےتودہشت گردی کی دفعہ ختم کر دی لیکن الزام پر بہت دکھ ہوا۔

علی محمد خنا نے کہا کہ جیل میں والدہ ملاقات کیلئے آئیں توبہت دکھ ہوا والدہ کو جیل کے باہر 4، 5 گھنٹے انتظار کرایا گیا پھر ملاقات کرائی گئی والدہ نےکہا تھا بیٹا اپنے لیڈر کیساتھ کھڑے رہنا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں نوازشریف کو نہیں 22کروڑ عوام کے مینڈیٹ کو ہتھکڑی لگائی گئی ایسےہی چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں عوام کے مینڈیٹ کے ہتھکڑی لگائی گئی، 9مئی کےواقعات میں جوبھی ملوث ہیں ان کو سزا دیں، اداروں اور عوام کے درمیان جو فاصلے بڑھے وہ نہیں بڑھنے چاہیےتھے۔

علی محمدخان نے کہا کہ سیاست کا اور سیاسی احتجاج کا اداروں سےکوئی تعلق نہیں ہے ملٹری تنصیبات پر سیاسی مقاصد کیلئےجانا کسی کا بھی نہیں بنتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں