site
stats
سندھ

علی رضا عابدی دوبارہ ایم کیو ایم پاکستان میں‌ شامل

کراچی: قومی اسمبلی کے رکن علی رضا عابدی کی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کے بعد دونوں فریقین کے درمیان جاری گلے شکوے ختم ہوگئے، رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اتوار کو کراچی واپس آکر عارضی مرکز پی آئی بی کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے معطل کیے جانے والے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور پارٹی قیادت کے درمیان تمام گلے شکوے ختم ہوگئے۔

 علی رضا عابدی نے آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اور ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اسمبلی میں علی رضا عابدی کو دیکھ کر فاروق ستار آگے بڑے اور انہیں گلے بھی لگایا۔ علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز کراچی پہنچ کر ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پی آئی بی جائیں گے۔

پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان نےعلی رضا عابدی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

یاد رہے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے لندن سے رابطوں کے  الزام میں علی رضا عابدی کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی اور انہیں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔

قیادت کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد علی رضا عابدی نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے اپنی کاروبار کو وقت دینا شروع کردیا تھا تاہم اب دونوں فریقین کے درمیان گلے شکوے  ختم ہوگئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top