اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،علی رضا عابدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی کا کہنا ہے جوادارہ ٹرائل نہیں کرسکتا وہ فیصلہ کیسے دے سکتاہے، الیکشن کمیشن کےفیصلے کو چیلنج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایم کیو ایم پاکستان کی کنونیر شپ سے متعلق فیصلے پر علی رضا عابدی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ نہیں ہے، فیصلے کو چیلنج کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔

علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ جوادارہ ٹرائل نہیں کرسکتا وہ فیصلہ کیسے دے سکتا ہے، بینچ موجود نہیں تھا،ریڈر نے آکرفیصلہ سنایا ، الیکشن کمیشن کےفیصلے کو چیلنج کریں گے۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کچھ بھی ہو، میرے لیڈرفاروق ستار ہیں، سید سرداراحمد


الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید سرداراحمد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فاروق ستار کی حمایت کردی۔

سردار احمد کا کہنا ہے کہ فاروق ستار جو فیصلہ کرینگے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سےتسلیم کروں گا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کچھ بھی ہو، میرے لیڈرفاروق ستار ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ درخواستیں میرٹ پر منظورکی گئی ہیں۔


مزید پڑھیں: فاروق ستارایم کیوایم پاکستان کےکنوینر نہیں رہے‘ الیکشن کمیشن


یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل کی درخواست منظورکرلی اور فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کوکالعدم قراردیا جبکہ جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد کو بھی مسترد کردیا۔

خیال رہے کہ خالدمقبول صدیقی،کنورنوید جمیل نے فاروق ستارکےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سربراہی کے معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں