تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ورکرزسمجھ رہے تھے کہ ہم آرام سے جیت جائیں گے، اس لیے محنت نہیں‌ کی: علی ترین

کراچی: لودھراں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار علی ترین نے کہا ہے کہ ورکرزسمجھ رہے تھے، الیکشن آرام سے جیت جائیں گے، ہم خود اعتمادی کا شکار ہوگئے تھے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ 2015 الیکشن میں ورکرز نے زیادہ محنت کی تھی، اس بار زیادہ محنت نہیں کی، ورکرز سمجھ رہے تھے کہ الیکشن آرام سے جیت جائیں گے، مگر ایسا نہیں ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں‌ نے کہا کہ عام انتخابات میں یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے، میں بھی پی ٹی آئی کا ورکرہوں، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے کسی بھی ورکرکوٹکٹ ملا، اس کے لئےمہم چلاؤں گا.

علی ترین کا کہنا تھا کہ 2015 میں ن لیگ سمجھ رہی تھی وہ جیت رہی ہے، توہم جیتے، اس بارہم سمجھ رہےتھےکہ جیت جائیں گےتون لیگ جیت گئی. ہمیں بہت اعتماد تھا، جس کی وجہ سے اپ سیٹ ہوا۔

ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے

علی ترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے خلاف بات نہیں کررہا، ہمیں اپنے اداروں کومضبوط کرنا ہے، البتہ امید ہے جہانگیرترین بحال ہوجائیں گے، جہانگیرترین کیس میں مزیدکاغذات دیے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ لودھراں کے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اگرعلی ترین کےعلاوہ کسی اورکوٹکٹ ملتا، توہمیں ایک لاکھ ووٹ کی برتری ہوتی. این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں 15 لاکھ سے بھی کم پیسےخرچ کیے، جلسہ میرے نہیں، پی ٹی آئی کے پیسوں سے ہوا.

انھوں‌ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہمارے ووٹرز آرام سے نہیں بیٹھیں گے، اڑا دیں گے، اس بار پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل ۔میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -