منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لودھراں :40ہزار کا جرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے،علی ترین

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں : حلقہ این اے 154 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا کہنا ہے کہ عوام نےماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، 40ہزارکاجرمانہ صدقہ سمجھ کردے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہفتےمیں 3دن لودھراں میں گزارتااورعوام کےمسائل سنتاہوں، 40ہزارکاجرمانہ صدقہ سمجھ کردےدیں گے۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ عوام نے ماضی میں الیکشن میں کامیابی دی آج بھی دینگے، مسلم لیگ ن کےامیدوارکوتوکوئی جانتاتک نہیں، لوکل باڈی میٹنگ میں میرا انتخاب کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ پارٹی کی میٹنگ میں مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوا تھا اورکسی نے اس فیصلے پراعتراض نہیں کیاتھا، میرا پارٹی میں کبھی کوئی عہدہ نہیں تھا، دیگرجماعتوں کی بھی دوسری نسل سیاست میں موجود ہے۔


مزید پڑھیں : این اے 154میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ پی ٹی آئی امیدوار پرجرمانہ


خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں پولنگ کا عمل جاری ہے, ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور مسلم لیگ ن کے پیر سید اقبال شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ضمنی انتخاب میں 4 لاکھ 31 ہزار ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا تھا۔

امیدوار نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلاکر ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کی، علی ترین پر الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے کے بعد نشت این اے 154 خالی ہوئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں