جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نامور گلوکار علی ظفر 36 برس کے ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

آج پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر اپنی 36ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی شاندار گانے دینے والے علی ظفر آج 36 برس کے ہوگئے۔ اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ’دی مارننگ شو‘ میں خصوصی طور پر علی ظفر کی سالگرہ منائی گئی۔

ali-post-3

- Advertisement -

علی ظفر نے اپنے کیریئر کا آغاز میوزک کمپوزر کی حیثیت سے کیا۔ وہ صرف گلوکار ہی نہیں بلکہ شاعر، موسیقار اور ایک فنکار بھی ہیں۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے اپنی تعلیم حاصل کی۔

ali-post-4

علی ظفر کی شہرت کا آغاز ان کے گانے ’چھنو‘ سے ہوا۔ اس گانے کی البم ’حقہ پانی‘ کی دنیا بھر میں 50 لاکھ کاپیز فروخت ہوئیں۔

ali-post-1

علی ظفر نے پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ کی طرف اڑان بھری۔ ان کی فلمیں ’تیرے بن لادن‘، ’میرے برادر کی دلہن‘، ’لندن پیرس نیویارک‘، ’ٹوٹل سیاپا‘، ’کل دل‘، اور ’چشم بدور‘ اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں اور عل ظفر کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔ آج کل وہ تیرے بن لادن کا سیکوئل بنانے میں مصروف ہیں۔

ali-post-2

علی ظفر بہترین گلوکاری پر اب تک 4 لکس اسٹائل ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔ بھارت میں فلم فیئر ایوارڈز کے لیے بھی انہیں نامزد کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں