اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کوک اسٹوڈیو کاآخری شو، علی ظفراورفریدہ خانم سروں کا جادو جگائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کوک اسٹوڈیو کا آٹھواں سیزن شائقین کی توجہ مرکز بنا ہوا ہےاوراس مشہورزمانہ میوزیکل شو کے آخری شو میں مایہ ناز گلوکارعلی ظفر اور برصغیر کی شہرہ آفاق گلوکارہ فریدہ خانم اکھٹے جلوہ گر ہورہے ہیِں۔

کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن کا آغاز ہی انتہائی زبردست تھا عاطف اسلم کا ’تاجدارِحرم‘، ’سمی میری وار‘ اور’آؤنی‘جیسے عمدہ گانے شائقین تک پہنچانے کے بعد 27 ستمبر کو ایئر ہونے والے آخری شو میں علی ظفر اور فریدہ خانم جلوہ گر ہوں گے۔

Catch the digital release of Episode 7 on the 26th of September.#CokeStudio8 Produced By Strings

Posted by Coke Studio on Monday, September 21, 2015

علی ظفر اپنی سولو ہٹ ’روک اسٹار‘ اور سارا حیدر کے ساتھ گائے گانے ’اے دل‘ کے ذریعے پہلے ہی کوک اسٹوڈیو کے شائقین کی جانب سے پذیرائی سمیٹ چکے ہیں۔

فریدہ خانم کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے 1960 کی دہائی سے پاکستان کی صنعت کلاسیکی موسیقی پر’’ملکہ غزل‘‘ کی حیثیت سے راج کررہی ہیں اور کئی مشہورزمانہ غزلیں انہی کی آواز کے سبب امرہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں