پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

علی ظفر اور گل پانڑہ کا نیا پشتو گانا ’لارشہ پیخور‘ ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنا نیا پشتو گانا ’لارشہ پیخور‘ ریلیز کردیا، گل پانڑہ کے ہمراہ گائے ہوئے گانے پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔

ولید عالم کی ہدایات کاری میں بننے والے پشتو گانے کی موسیقی حسن بادشاہ نے دی ہے جس میں گلوکارہ گل پانڑہ کے علاوہ شاہکار عالم خان بھی جلوا گر ہوئے ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے گانے کو ایک ایسے وقت میں ریلیز کیا گیا ہے جب کہ پشتون لوگ ہر سال کی طرح اپنا روایتی ثقافتی دن منانے والے ہیں۔

’لارشہ پیخور‘ میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے معروف سیاحتی مقامات کو دکھانے سمیت پشتون ثقافتی لباس اور دیگر روایتوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

علی ظفر کے پروڈیوس کردہ گانے اور گلوکاروں کی پرفارمنس کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

’لار شہ پیخور‘ گانے کو علی ظفر اور گل پانڑہ سے قبل دیگر فنکار بھی گا چکے ہیں، 2012 میں کوک اسٹوڈیو کے پانچویں سیزن میں ہمایوں خان نے بھی یہ گانا گایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں