بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

علی ظفر ملین ڈالر گلوبل ٹیچر پرائز کی ججنگ اکیڈمی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے علی ظفر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، گلوکار کو ایک ملین ڈالر کے گلوبل ٹیچر پرائزکی ججنگ اکیڈمی میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ali-post-4

پاکستان کے معروف گلوگار علی ظفر نے تعلیم کے شعبے میں بھی میدان مار لیا ہے، گلوکار و اداکار علی ظفر کو ایک ملین ڈالر کے گلوبل ٹیچر پرائزکی ججنگ اکیڈمی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ali-post-3

علی ظفر کا کہنا تھا جو کچھ بھی آج ہوں والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہوں، گلوبل ٹیچر پرائز کی ججنگ اکیڈمی میں شمولیت پر فخر ہے۔

 

ali-post-1

واضح رہے کہ امریکا کی ورکی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پوری دنیا سے دس بہترین اساتذہ میں سے کسی ایک استاد کو چنا جاتا ہے، جنہوں نے تعلیم کے میدان میں مشکل حالات میں بھی تعلیم کے سفر کو جاری رکھا۔ اس انعام کا سلسلہ دو ہزار پندرہ میں شروع ہوا تھا۔

ali-post-2

اس کا پہلا انعام امریکہ کی نینسی اٹویل کو ملا تھا جبکہ 2016کا انعام فلسطین کی ہانا ال ہورب کو دیا گیا اب اس سلسلے کے تیسرے انعام کی تیاری کی جارہی ہے، جس کیلئے 148ممالک میں سے تقریبا 8000نامزدگی موصول ہوئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں