جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

علی ظفر کی آئس باتھ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے جس میں وہ آئس باتھ لے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں پاکستانی گلوکار کو آئس باتھ لیتے اور ساتھ ہی اس کے فائدے بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی بھی قسم کی پریشانی، اسٹریس، اینزائٹی یا ڈپریشن کا شکار ہیں تو آپ کو آئس باتھ ضرور لینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ آئس باتھ لینے کا جو احساس ہے یہ آپ کو دنیا میں کہیں نہیں مل سکتا۔ یہ اتنی چیزوں کا علاج ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن بھگاتے بھگاتے کہیں نمونیا نہ ہو جائے۔ دوسرے لکھا کہ آئس باتھ کے دوران اتنی ٹھنڈ لگتی ہے کہ ٹینشن کا خیال ہی نہیں آتا۔

ایک اور صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آئس باتھ کیسے کر لیتے ہیں؟ مجھے تو دیکھ کر ہی سردی کا احساس ہورہا ہے۔

اس سے قبل پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی پہلی اے آئی میوزک ویڈیو میں تھر کی گلوکارہ ’نرملا‘ کو متعارف کرایا تھا۔

گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسکے ساتھ لکھے طویل کیپشن میں انہوں نے اے آئی سے تیار کردہ میوزک ویڈیو کے بارے میں بتایا ہے۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ سال پہلے، مجھے یوسف صلاح الدین کی طرف سے واٹس ایپ پر ایک گانے کا ڈیمو موصول ہوا، جس میں گلوکارہ نرملا سے میرا تعارف کرایا گیا تھا، میں فوری طور پر نرملا کی آواز اور کمپوزیشن کی مہارت سے متاثر ہوگیا تھا‘۔

مجھے یہ جان کر مزید تحریک ملی کہ یہ باصلاحیت نوجوان لڑکی جو سندھ کے دور دراز صحرا میں رہتی ہے جہاں زندگی کی بنیادی سہولتیں، خصوصاً پانی کی کمی ہے اور جہاں موسیقی خاص طور پر لڑکیوں کے لیے ایک ممنوعہ سمجھا جاتا ہے، اپنے بھائی کے مکمل تعاون کے ساتھ، موسیقی کے شوق کو پورا کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں